
پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ میں مزید 20 ارکان کی شمولیت کا امکان ہے جن سے بجٹ سے پہلے ہی حلف لیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو زراعت، آپباشی، سی این ڈبلیو کی وزراتوں کے قلمندان ملیں گے جبکہ دو معان خصوصی اور قائمہ کمیٹوں کی چرمین شپ ملے گی ۔
ذرائع کے مطابق لیگی سینیئر رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا جو کہ پنجاب مالی سال ۔2022.23 کا بجٹ پیش کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نزیر سمیت کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
کابینہ میں شامل ہونے والوں میں سیف کھوکھر، ذکیاہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ سمیت کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران کا بھی نام شامل ہے۔
اسکے پنجاب حکومت کی جانب سے طاہر خلیل سندھو، چودھری اقبال گجر کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے والے مزید 20 ارکان کی حلف برداری کی تقریب کل متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News