فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق وزراء کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ارکان پنجاب اسمبلی اور اسٹاف کو بے جا ہراساں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری میں شریک اسٹاف کو گرفتار کیا جارہا ہے تاہم جب اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کر لیا جائے گا تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکمران معزز ارکان اسمبلی کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا کر پارلیمانی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب چوہدری پرویزالٰہی کی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے درج کروانے اور ہراساں کرنے کی مذمت بھی کی ہے۔
ملاقات کے دوران وفد نے چوہدری پرویزالٰہی کو حکومت کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملاقات میں فاروق اعوان، حسنین بہادر دریشک، علی عباس شاہ اور سبطین خان سمیت محمد بشارت راجہ، میاں محمود الرشید، چودھری ظہیرالدین بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2022.23 کا بجٹ منظوری کے لئے صوبائی اسمبلی میں 13 جون کو پیش کیا جائیگا جو کہ وفاقی حکومت کے طرز پر ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
