
نمرہ کاظمی کے شوہرملزم نجیب شارخ نے ضمانت کےلیےعدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے مقدمے کے تفتیشی افسرعدالت پہنچ گئے۔ درخواست پرسماعت کچھ دیر بعد کی جائے گی۔
نجیب شارخ نے محمد فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ میرے مؤکل کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وکیل نجیب شارخ نے مؤقف پیش کیا کہ نمرہ کاظمی نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے وہ 18سال کی ہے اور مرضی سے تونسہ شریف گئی تھی۔
ملزم کے وکیل محمد فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ نمرہ کاظمی نے اپنی مرضی سے نجیب شارخ سے شادی کی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر18 سال ہے۔
نمرہ کاظمی کے مبینہ شوہرنجیب شارخ کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نمرہ کے اقبالی بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا اور نہ ہی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ لاگو ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News