
پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر روز امپورٹڈ حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہ دے سکے روز ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہے ہیں، تجربہ کاروں کی تجربہ کاری نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، ہر روز امپورٹڈ حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی پیٹرول تو کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عوام کے لیے اپنا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، عوام ان کی تمام زیادتیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News