
محمد خان بھٹی اور3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع
عدالت نے 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کے شریک ملزم سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی بنکنگ جرائم عدالت نے 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کے شریک ملزم سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کو محمد خان بھٹی کو 22 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
بنکنگ جرائم عدالت نے ملزم محمد خان بھٹی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔
بنکنگ جرائم عدالت کے جج محمد اسلم گوندل نے محمد خان بھٹی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جبکہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اپنے وکیل عامر سعید راں کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
سکریٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل عامرسعید راں نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں بے بنیاد نامزد کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے۔
بنکنگ جرائم عدالت سے عبوری ضمانت کے بعد سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے وکیل نے بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے کہنے پر ایف آئی اے نے مونس الہی و دیگر کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔
ایڈووکیٹ عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا دباؤ بڑھانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں صرف سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی عبوری ضمانت کروائی ہے۔ ایف آئی اے جب مقدمہ درج کرتا ہے تو سارے قانون بھول جاتا ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ ایف آئی اے قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے پہلے انکوائری کی جاتی ہے مگر سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے وقت یہ قانون بھول جاتے ہیں۔ مونس الٰہی کے خلاف درج مقدمہ کو مشاورت کے بعد چیلنج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News