Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 سے 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

6 سے 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 سے 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے فیول میں 33 فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے، ہفتے کی چھٹی سے77ارب روپے کی بچت ہوگی، جمعہ کوگھرسے کام کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم سے600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی، کے تھری منصوبے و دیگر سے2 ہزار871میگاواٹ سسٹم میں شامل کیا گیا، مختلف پروجیکٹس پرہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سولراور ونڈ سے بھی آنے والے سالوں میں بجلی پیدا ہو گی، 6 سے 15 جون تک ساڑھے3گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، 16 سے 24 جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3گھنٹے ہو جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 25 سے 29 جون تک ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، 30 جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ2گھنٹے ہو جائے گا، 2018 میں 14 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی تھی، ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ28ہزار400میگاواٹ ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 ہزار 800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود ہے، بجلی کی طلب اور رسد میں4ہزار600میگاواٹ کا فرق ہے، ملک میں بجلی کی طلب پیداوار سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی، گزشتہ4سالوں میں بجلی کی پیداواراورطلب کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر