
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے بجٹ، مہنگائی اور معیشت کے متعلق بات کی ہے۔
مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی،سپرٹیکس صنعتوں کواور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔سیاسی لوٹوں کی پیمنٹ ڈالروں میں ہوی۔ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیادرکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی،کفن اور قبرکاریٹ دگنا ہوگیا ہے۔غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 25, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ 15 روز سے غریب کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ جاری ہےلیکن آئی ایم ایف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور سپر ٹیکس صنعتوں پر اور دکانوں پر فکسڈ ٹیکس ظلم ہے، ،اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے، شہباز کے کہنے پر100روپے نہیں ملتے۔
اس موقع پر شیخ رشید نے جماعت اسلامی کی مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News