Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری  ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے مہمان ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، پالیکیلے میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہواجس کے  میچ کو 47.4 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1537411609030643712?cxt=HHwWgMCq3c_t_dUqAAAA

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے،سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ڈی سلوا اور کپتان  ڈاسن شاناکا نے 34، 34 رنز بنائے،ڈونتھ ویلیگ20 جبکہ اوپنر ڈنشکا گناتھیلاکا نے 18 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،میتھیو موہیمین اور گلین میکسویل نے 2،2 جبکہ مچل سویپسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ڈیوڈ وارنر 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،گلین میکسویل 30،اسٹیون اسمتھ 28،ٹریوس ہیڈ 23 جبکہ کپتان ایرن فنچ صرف 14 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کارونارتنے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا،ڈی سلوا اور ڈونتھ ویلیگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

چمیکا کارونارتنے کو 47 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر