
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد آج 65 برس کے ہوگئے ہیں۔
جاوید میانداد نے پاکستان کے لئے 124 ٹیسٹ ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں8،832 رنز بنائے اور 233 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں 7،381 رنز بنائے۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لئے 16،213 رنز بنائے جن میں 31 سینچریاں بھی شامل ہیں۔
🔴 8,832 Test runs
⚪ 7,381 ODI runs
🏆 1992 @cricketworldcup winner
👦 Youngest player to score a Test double ton
🥇 Holds the record for most consecutive ODI fifties (nine)
🌟 Member of the #PCBHallofFameAdvertisementHappy birthday Javed Miandad! 🎂 pic.twitter.com/RorwN2Kdj1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
ون ڈے کرکٹ میں لگاتار 9 بار نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی جاوید میانداد کے پاس ہے اور ان کی اوسط کبھی بھی 50 سے نیچے نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ جاوید میانداد ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
جاوید میانداد نے 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائیندگی کی اور 1992 کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔
اور اس وقت وہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News