دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔
پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ قریبی آبادی میں پانی داخل ہوگیا ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں شاھ لطف ٹاؤن، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی ملیر سمیت کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہونے سے پانی کی شدید قلت ہوگی۔
لائن پھٹنے سے تین پمپ بند ہیں پانی کی نکاسی کے بعد مرمتی کام شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
