Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس نے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی

Now Reading:

سندھ پولیس نے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی
دعا زہرا کیس

سندھ پولیس کی جانب سے دعا زہرا کی بازیابی کے لئے وفاق سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اس ضمن میں سندھ پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی دعا زہرا کی باحفاظت بازیابی کے لئے مدد طلب کی ہے۔

اس حوالے سے جاری خط میں لکھا گیا ہے کہ  وفاقی کی جانب سے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کو سندھ پولیس سے تعاون اور معاونت کی ہدایت کی جائے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے دعا زہرا اور ظہیر سے متعلق معلومات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے دعازہرا کیس میں آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد غلام نبی میمن کو عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر