Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوبصورتی میں اضافے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال کریں

Now Reading:

خوبصورتی میں اضافے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال کریں

آج ہم آپ کو بتائیں گے زیتون کے تیل کا ایسا استعمال جس سے آپ کر سکیں گے اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ ، چلیں پھر جان لیتے ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

• ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت

آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال بہت ضروری ہے، اگر آپ کے ناخن بے رونق اور چمکدار نہیں ہیں یا پھر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بس زیتون کے تیل سے ان تمام مسائل کا آسان حل ممکن ہے۔

بس رات سوتے وقت اس تیل سے اچھی طرح ہاتھ اور پاؤں کی مالش کریں ناخنوں کا بھی مساج کریں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

Advertisement

• بالوں کی حفاظت

کیا آپ کے دو منہ والے بال ہو رہے ہیں یا پھر یہ بےجان اور روکھے ہو رہے ہیں تو بس پھر پریشان نہ ہوں صرف زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ہی اس مسئلے کے حل کے لئے کافی ہے۔

رات سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں صبح اُٹھ کر نہا لیں، یا پھر اپنے شیمپو اور کنڈشنر میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں بس پھر بھول جائیں بالوں کا ہر مسئلہ۔

• چہرے کی حفاظت

اگر آپ کے چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں یا پھر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور گالوں پر گڑھے واضح نظر آتے ہیں تو اس کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں چینی ملا کر اس کو چہرے پر ملیں اور اچھی طرح مساج کریں پھر دیکھیں کیسے آپ کے چہرے پر زیتون کے تیل کا فائدہ نظر آتا ہے۔

• ہونٹوں کی حفاظت

Advertisement

ہونٹ کالے ہیں یا پھر بہت خشک اور اس وجہ سے پھٹنے بھی لگے ہیں تو ایک بوتل میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس کو بار بار ہونٹوں پر استعمال کریں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر