Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن کی بطور ٹیسٹ کپتان تقرری، بی سی بی کے صدرتذبذب کا شکار

Now Reading:

شکیب الحسن کی بطور ٹیسٹ کپتان تقرری، بی سی بی کے صدرتذبذب کا شکار

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن تجربہ کار شکیب الحسن کی ٹیسٹ کپتان کے طور پر دوبارہ تقرری پر تذبذب کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر مومن الحق کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے کے لیے شکیب الحسن پسندیدہ امیدوار ہیں۔

بی سی بی کے صدر نے کہا کہ  بورڈ کو پہلے شکیب الحسن  سے ٹیسٹ میچوں میں ان کی دستیابی پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن  کسی بھی فارمیٹ میں کپتان ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ باقاعدگی سے کھیلیں گے یا نہیں۔

نظم الحسن نے کہا کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں جائیں گے یا فارمیٹ کا انتخاب کریں گے تو یہ ایک مسئلہ ہو گا، شکیب الحسن  ہمارے کپتان تھے اور ان کی کپتانی پر کوئی شک نہیں ہےلیکن ہمیں ان کی دستیابی کے بارے میں بھی یقین رکھنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وہ کپتان ہوتے ہوئے اپنی دستیابی کے بارے میں آخری لمحات میں فیصلے نہیں کر سکتے، ہمیں پہلے اس سے بات کرنی ہوگی،ہم کسی کو خواہش پر کپتان نہیں بنا سکتے اور اس لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن  سے اس وقت کپتانی چھین لی گئی تھی  جب 2019 میں ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی اور مومن الحق نے ان کی جگہ لی۔

شکیب الحسن  گزشتہ سال پاکستان سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور تھے اور ابھی سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لیے واپس آئے تھے۔

 شکیب الحسن  کے علاوہ، لٹن داس جو بین الاقوامی کرکٹ میں اچھی فارم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، مومنول کی جگہ نئے کپتان کے طور پر ایک اور امیدوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر