
پاکستان کے مشہور و معروف اداکار بہروز سبزواری نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن سے متعلق اپنے بیان پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔
اداکار نے تابش ہاشمی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر رائٹر نہ ہوتے تو انہیں پیٹا جاتا ،جس پر انہوں نے بعد میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے اور ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بہروز سبزواری نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر انہیں معاف کر دیں گے۔
جیسے ہی ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو بہروز سبزواری نے فوری طور پر خود ہی معافی مانگ لی۔
ان کا کہناتھا کہ میں خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جنہیں میں نے اپنے بیان سے تکلیف پہنچائی ہے، اس کا مطلب صرف ایک مذاق تھا، وہ بہت اچھےدوست ہیں۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نے صرف وہی کہا جو میں نے ان کے دو ٹوک انداز بیان کو دیکھتے ہوئے محسوس کیا اور اگر اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سارے معاملے کے بعد خلیل الرحمٰن نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ بہروز بھائی کی ویڈیو کے حوالے سے کوئی ٹی وی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے، مجھے معلوم ہے انہوں نے جو کہا مذاق میں کہا۔
ڈرامہ نگار نے لکھا کہ ان سے ایسی محبت ہے کہ وہ جو چاہے میرے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔
بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا u ٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے
مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انھوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آۓ کہہ سکتے ہیں
سر تسلیم خم pic.twitter.com/BDNN3durn7— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 28, 2022
دوسری جانب خلیل الرحمٰن قمر اکثر ہی مختلف مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہتے ہیں ۔
خلیل الرحمٰن قمر متعدد مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں کے مصنف بھی ہیں جن میں سے ایک مشہور ’میرے پاس تم ہو ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News