وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیئے وسیع مواقع اور بے پناہ حکومتی مراعات دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے چین کے معروف نورینکو گروپ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیئے وسیع مواقع اور بے پناہ حکومتی مراعات دستیاب ہیں، نورینکو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کریں گے، سید امین الحق.#MOITT #SyedAminUlHaque #DigitalPakistan #connectivity #InvestinPak #PakChinaICT pic.twitter.com/JZjNhW7r6D
Advertisement— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) July 5, 2022
ملاقات کے دوران گروپ کی جانب سے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کے مختلف پراجیکٹس میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ سٹی پراجیکٹ اور آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبوں پر بھی سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
