Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور کردار ‘جان وک’ اداکار کیانو ریوز کی بجائے کس معروف اداکار کیلئے تحریر کیا گیا تھا؟

Now Reading:

مشہور کردار ‘جان وک’ اداکار کیانو ریوز کی بجائے کس معروف اداکار کیلئے تحریر کیا گیا تھا؟

مشہور کردار ‘جان وک’ کا کردار اداکار کیانو ریوز کے بجائے کسی 75 سال کے شخص کو ذہن میں رکھ کر تحریر کیا گیا تھا۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق جان وک کا کردار ہیریسن فورڈ یا کلنٹ ایسٹ ووڈ کو ذہن میں رکھ کر تحریر کیا گیا تھا۔

اس بات کا انکشاف جان وک سیریز کے پروڈیوسر باسل آئی وینک نے ایک نئی کتاب میں کرتے ہوئے بتایا کہ اوریجنل اسکرپٹ میں جان وک کا کردار 75 سالہ شخص کا تھا۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ میرے ایک دوست نے ڈیرک کولسٹاڈ کا تحریر کردہ اسکرپٹ مجھے بھیجا، اس میں مرکزی کردار ایک ایسے 75 سالہ شخص کا تھا جسے ریٹائر ہوئے 25 سال ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کلنٹ ایسٹ ووڈ کو اس کردار میں دیکھنا اچھا لگے گا مگر پھر سوچا کہ ایک یا 2 اور اداکار بھی اسے ادا کرسکتے ہیں جیسے ہیریسن فورڈ۔

Advertisement

باسل آئی وینک کا کہنا تھا کہ میرا ایک اور دوست جمی ڈارموڈی اس وقت کیانو ریوز کا ایجنٹ تھا اور اس نے مجھ سے کہا کہ کیا میرے پاس کیانو ریوز کے لیے کوئی ایکشن فلم ہے؟

پروڈیوسر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے یاد ہے اس وقت میں نے سوچا تھا کہ کیانو گزشتہ 25 برسوں کے بہترین ایکشن اسٹارز میں سے ایک ہیں، آخر اسے کیا ہوا ہے؟ وہ کیا کررہا ہے؟ ہم نے اسکرپٹ اسے دے دیا اور کہا کہ یقیناً آپ 75 سال کے نہیں ہیں۔

اسی کتاب کے لیے کیانو ریوز نے بتایا کہ وہ فوری طور پر جان گئے تھے کہ جان وک بہترین کردار ہے اور انہیں اس کردار سے محبت ہوگئی تھی جو اپنی دنیا کو پھر سے تعمیر کررہا تھا۔

فلم کے رائٹر ڈیرک کولسٹاڈ کے مطابق یہ کیانو ریوز تھے جنہوں نے اسکرپٹ کو اپنا بنالیا، درحقیقت اداکار کو اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اس میں کچھ تبدیلیاں کرائیں تاکہ وہ اسے ادا کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ماہ تک میں نے ہر ہفتے 2 دن کیانو کے گھر میں گزارے تاکہ اسکرپٹ پر کام کرسکوں، جب میں پہلی بار اداکار سے وہاں ملا تو ان کی میز پر 300 اسکرین پلے رکھے ہوئے تھے۔

رائٹر نے بتایا کہ کیانو نے اسکرپٹ کو 90 منٹ میں پڑھ لیا اور کہا میں یہ کرنا چاہتا ہوں، میں اس کردار کو 75 کی بجائے 35 سال کی عمر میں کرنا چاہتا ہوں اور میں نے کہا ٹھیک ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز نے جان وک کے کردار کو گزشتہ 7 برسوں کے دوران آئیکونک ایکشن ہیرو میں تبدیل کردیا ہے۔

جان وک سیریز کی 3 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں اور جان وک : چیپٹر 4 کی ریلیز کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ اسے 23 مارچ 2023 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر