
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عوام سے کورونا کی بوسٹر ڈوز لازمی لگوانے کی اپیل کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھرمیں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام سے کوروناکی بوسٹرڈوزلازمی لگوانے کی اپیل کرتے ہیں، عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سی ایگ کے اجلاس کے دوران ماسک کے استعمال کی پابندی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہورمیں ایک اسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سی ایگ کے اجلاس کے دوران مویشی منڈیوں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا گیا ہے، پی کے ایل آئی میں کورونا وارڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالو ں میں کورونا کے مریضوں کیلئے بسترمختص ہیں، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات مزید بہترکی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے، بوسٹر ڈوز لگا کر کورونا کے خلاف عوام کی قوت مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا سے بچنے کیلئے عوام ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو نجی اسپتالوں میں مریضوں اور کورونا ٹیسٹنگ کا ڈیٹا مسلسل مانیٹرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، پنجاب میں ڈینگی پرقابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News