 
                                                                              امریکہ کے ایک چھوٹے سے شہر میں مختلف اداروں، کمپنیوں اور دکانوں کے درمیان ایک دوسرے کو بذریعہ اشتہارات نیچے دکھانے اور اسی بل پر لڑائی شروع ہوگئی ہے۔
سب سے پہلے میسوری کے مک ڈانلڈ نے قریبی ڈیری کوئن کی دکان کو متنبہ کرتے ہوئے اسے اشتہاراتی جنگ (سائن وار) کی دعوت دی۔
ایک ہفتے قبل مارش فیلڈ مک ڈونلڈ کی دکان نے اپنے سائن بورڈ پر لکھا ، اے ڈیری کوئن، کیا اشتہاراتی جنگ شروع کرنا چاہتے ہو؟
“HEY DQ! WANNA HAVE A SIGN WAR?”
ایک روز بعد ڈیری کوئن نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے لکھا کہ ’قبول ہے لیکن ہم آئس کریم بنانے میں بہت مصروف ہیں،‘
“WE WLD BUT WERE 2 BUSY MAKIN ICECREAM.”
اس کے بعد یہ ہوا کہ آس پاس کی دیگر دکانوں اور کھانے پینے کی ریستوران بھی لفظی بمباری میں شامل ہوگئیں اور آخر وقت تک یہ سلسلہ رکا نہیں تھا۔
اس کے بعد مک دونلڈ کی آئسکریم مشینوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو اکثر امریکی دکانوں میں یا تو خراب ہوتی ہے یا ان میں خام مال نہیں ہوتا۔
اس موقع پر مک ڈونلڈ کے مقامی ڈائریکٹر نے کہا کہ دنیا ایک دوسرے پر منفی تاثرات اور چیلنج کی بوچھاڑ کررکھی ہے لیکن یہ ہمارے نزدیک ہنسنے مسکرانے کا ایک بہانہ ہے۔ اس کے بعد فیس بک پر لوگوں نے تیزی سے تصاویر شیئر کرنا شروع کردی ہیں جو مارش فیلڈ چیمبر آف کامرس کے فیس بک بیچ پر دیکھی جاسکتی ہے۔
اس کے بعد ایک اور دلچسپ اشتہار دیکھنے کو ملا جس میں ایک بینک نے کہا کہ ’اگرآئس کریم مشین ٹوٹ گئی ہے تو ہم سے قرض لے لیجئے۔‘ یہ اشتہار آرویسٹ بینک نے لکھا تھا۔
تاہم دوسرے فریق ڈیری کوئن نے اپنا مؤقف دیا ہے کہ اشتہارات کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کوئی ایک یا زائد اراکین ہتھیار نہیں ڈالتے ۔ اس وقت تک لوگوں کے لیے مسکرانے کا سامان ہوتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 