Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادرملت فاطمہ جناحؒ کی 55ویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی جارہی ہے

Now Reading:

مادرملت فاطمہ جناحؒ کی 55ویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی جارہی ہے

مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 55ویں برسی آج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو پیدا ہوئی اور سن 1910 میں انہوں نے میٹرک اور 1913 میں سینئر کیمبرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کیا اور 1919 میں ڈینٹل یونیورسٹی آف کولکتہ سے ڈینٹیسٹ کی تعلیم مکمل کی۔

تاہم 1929 میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زوجہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی زندگی بھائی کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے نہ صرف نجی زندگی میں بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ساتھ دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔

علاوہ ازیں 7 اگست 1947 کو محترمہ فاطمہ جناحؒ 56 سال کے بعد دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں، انہوں نے بھارت سے آئی خواتین مہاجرین کی آباد کاری کے لیے پاکستان وومن ایسوسی ایشن قائم کی۔

Advertisement

ہماری تاریخ کی ایک ناقابل تسخیر شخصیت فاطمہ جناحؒ کو ’مادر ملت‘ یعنی (قوم کی ماں) اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب بھی ملا۔

خیال رہے کہ صدارتی انتخابات بنیادی جمہوریت کے اراکین کی رائے دہی پر مشتمل تھے، جس میں فاطمہ جناحؒ کو شکست ہوئی، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر انتخابات میں عوام کو براہ راست حق رائے دہی استعمال کرنے کاموقع ملتا تو محترمہ فاطمہ جناح کی کامیابی یقینی تھی۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967 کو 73 سال کی عمر میں کراچی میں دنیا فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر