Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید کی نماز کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں، این سی او سی

Now Reading:

عید کی نماز کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں، این سی او سی
این سی او سی

این سی او سی

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الاضحیٰ کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ سے متعلق رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات مساجد کے بجائے کھلے مقامات اور میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے لہذا رش کو کم رکھنے کے لیے ایک ہی مسجد میں 2 یا 3 اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

اس حوالے سے این سی او سی نے علمائے کرام اور خطیب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نماز عید کے خطبات کو مختصر رکھیں اور لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کریں جب کہ کورونا وائرس کی علامات جیسے بخار وغیرہ ظاہر ہونے کی صورت میں نماز کے اجتماعات میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔

این سی او سی نے شہریوں کے لیے بھی نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں جس میں اپیل کی گئی ہے کہ عید الاضحی کی نماز کھلے مقامات پر ادا کریں اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 653 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 3.45 فیصد رہا۔

Advertisement

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 18 ہزار 950 ٹیسٹ کیے گیے تاہم کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ملک میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جب کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 162 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر