Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسرکو دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ کیس کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ دعا زہرا کیس کا مرکزی کردار ہے اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

عدالت نے آبزرویشن دی کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔ دعا زہرا والدین سے بھی خوفزدہ ہے اس لیے شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔ دعا زہرا کے اغوا سے متعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی کم عمری میں شادی کے معاملے میں لڑکی کو کراچی لانے سے متعلق درخواست پرسماعت کے لیے ملزم ظہیرکو سندھ ہائی کورٹ پولیس کی سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔

Advertisement

دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست پرعدالت نے ملزم کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔ دعا زہر کی بازیابی کے لیے مہدی علی کاظمی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پوچھا کہ لڑکی اس وقت دارالامان میں ہے؟

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی دعا اس وقت لاہورکے شیلٹرہوم میں ہے۔

مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے لاہورکے مجسٹریٹ کے سامنے دی گئی درخواست اورکراچی کی ٹرائل میں پیش کی پولیس رپورٹ بھی عدالت میں پڑھ کر سنائی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے اعتراف کیا تھا، دعا زہرا کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا۔ لڑکی نے والدین سے نہیں بلکہ شوہر سے جان کو خطرے کا خدشے کا اظہارکیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ لڑکی کم عمرثابت ہوچکی ہے، اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دے رہے۔ ہم چاہتے ہیں جہاں کیس زیرالتوا ہے لڑکی کو وہیں کے شیلٹر ہم میں رکھا جائے۔

Advertisement

وکیل ملزم نے عدالت سے کہا کہ ملزم ظہیرکے بنک اکاونٹس اورشناختی کارڈزبلاک کردیے ہیں جس پرعدالت نے پوچھا کہ کتنے اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں؟

وکیل نے جواب دیا کہ ظہیراوراس کے بھائیوں کے چاربنک اکاؤنٹس منجمد کیےگئے ہیں کھولے جائیں۔

عدالت نے ملزم ظہیر کے وکیل کو ہدایت کی کہ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے الگ سے درخواست دائرکریں۔

سندھ حکومت اوروفاقی حکومت کے وکیل نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کراچی میں زیر سماعت ہے، ریاست کی تحویل میں لڑکی کو کراچی منتقل کیا جائے۔

دعا زہرا کیس کی تفتیش ایس آئی یو منتقل

ڈی آئی جی سی آئی اے نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق دعا زہرا کیس کی تفتیش اب ایس آئی یو آفسر ڈی ایس پی سعید رند کریں گے۔

Advertisement

اس سے قبل اے وی سی سی افسر شوکت شاہانی تفتیش کررہے تھے، عدالتی احکامات پر تفتیش کو منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر