Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم نے این آر او کے علاوہ سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، بابراعوان

Now Reading:

پی ڈی ایم نے این آر او کے علاوہ سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے این آر او کے علاوہ سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور سوال کیا کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ بینچ کا بائیکاٹ کیا ہے اس پر کیا کہیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے معیشت، مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے این آر او کے علاوہ سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

 وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے۔

Advertisement

اجلاس میں آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر