امریکہ نے پاکستان کا نام کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ سے نکال کر ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا جو اقدامات تو کررہے ہیں لیکن وہ ناکافی ہیں۔
پاکستان کو 2021 میں چائلڈ سولجرز پریونشن لسٹ (سی ایس پی اے) میں شامل کیا گیا تھا۔
کم عمر سپاہی یا بچہ سپاہی کی اصطلاح ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو کسی بھی طرح بشمول، معاونت کے کردار مثلاً باورچی، قلی، قاصد، نرس، گارڈ یا سیکس غلام کے طور پر کام کررہا ہو۔
واضح رہے، سال 2021 کی رپورٹ میں پاکستان پر ان غیر ریاستی مسلح گروہوں کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جو کم عمرسن سپاہیوں کو بھرتی اور استعمال کرتے ہیں۔
گزشتہ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت نے 2021 میں کم عمر سپاہیوں کو بھرتی کرنے والوں کے جرائم کی تحقیقات، قانونی چارہ جوئی یا سزا دینے کی رپورٹ نہیں دی۔
علاوہ ازیں، سی ایس پی اے فہرست میں شامل ممالک کو مندرجہ ذیل امریکی پروگرامز میں شامل ہونے سے روکتا ہے، انٹرنیشنل ملٹی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، فارن ملٹی فنانسنگ، ایکسز ڈیفنس آرٹیکلز اور پیس کیپنگ آپریشنز، تاہم پیس کیپنگ آپریشنز اتھارٹی کے تحت کیے گئے کچھ پروگراموں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
