Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘مہنگائی کے حوالے سے مشکل ترین حالات ہیں’

Now Reading:

‘مہنگائی کے حوالے سے مشکل ترین حالات ہیں’

وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے مشکل ترین حالات ہیں۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے مشکل ترین حالات ہیں، زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے قوم کو اس بحران سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منسٹر بنتے ہی وزیر اعظم نے مجھے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیز کا کہا، میں گزشتہ حکومت کا بھی حصہ رہا ہوں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر پورے ملک میں سستا آٹا فراہم کیا جبکہ آٹا پہنچانے میں اور کہیں سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس سال 4.5 بلین ڈالر پام آئل کاامپورٹ بل تھا جو اگلے سال اندازہ ہے 6 بلین ڈالر کو کراس کریگا، ملک میں پام آئل کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں گندم بھی ایک ارب ڈالر کی امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس کاشت سے پہلے اعلان کرنیکا فیصلہ کیا ہے تاکہ کاشتکار کی حوصلہ افزائی ہو۔

وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ ملک میں 37 فیصد کپاس کا ایریا کم ہوا ہے، کپاس کے ایریا کو بڑھانے کیلئے بھی وزیر اعظم نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے، زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اسکو اہمیت دینی چاہیے جبکہ ماضی میں زراعت سے متعلقہ مسائل حل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے اسرار پر12 لاکھ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرپر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسکے لیے بنکوں سے بات کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر