
سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بندے پورے ہیں تو الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بندے کس طرح پورے ہو سکتے ہیں ان کی پارلیمانی پارٹی میں 144بندے تھے، ہمیں آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں سے کوئی تحفظات نہیں۔
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس نتیجے پر پہنچی کہ ملک میں غیر ملکیوں کے اشاروں پر کوئی اقتدار حاصل کرے گا تو عوام اسکو تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور م لیگ نے شکست تسلیم کر لی لیکن ش لیگ نے نہیں کی، ڈبہ پیر آصف علی زرداری شہباز شریف کو کہہ رہا ہے پی ٹی آئی ممبران کو خرید لیں، پی ٹی آئی سے کچرا نکل چکا ہے اب سچے اور خالص لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ممبران نے قربانیاں دیں ، سر پٹوائے ہیں اسکے بعد اللہ نے عمران خان کو عزت دی ہے، اگر اس طرح یہ لوگ کریں گے تو ملک میں سیاسی استحکام متاثر ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے بیان کے مفہوم کو دیکھا جائے تو وہ الیکشن کمیشن کے منہ پر تھپڑ ہے، بڑے افسوس سے کہوں کا چھتیس گھنٹوں کے گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بیانات کے اوپر تو الیکشن کمیشن فورن نوٹس لیتا ہے، پنجاب اسمبلی کی عزت کا واسطہ دے کر کہوں گا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ش لیگ کہتی ہے ریاست کی خاطر قربانی دی، نہیں جناب آپ نے گیارہ ارب کی کرپشن اور اپنے کیسز معاف کروانے کے لیے سب کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی پی274میں ن لیگ نے دھاندلی کی کوشش کی، پی پی7میں پی ٹی آئی امیدوارکے خانے میں دوسری مہرلگائی گئی، گزشتہ 2روزسے پی پی 7میں ری کاؤنٹنگ کا کہہ رہے ہیں، پریزائیڈنگ افسر کاؤنٹنگ سے انکار کر رہا ہے، آڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کتنا صاف اور شفاف الیکشن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1100 ارب کی کرپشن معاف کرانے کیلئےعزت کا سودا کیا گیا، آصف زرداری چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے، زرداری سمجھتے ہیں چوہدری شجاعت انکی باتوں میں آجائیں گے، چوہدری شجاعت نے زرداری کو صاف جواب دیدیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News