ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے حوالے سے اگلے تین دن انتہائی اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے لیے بارشوں کی پیشنگوئی کے مدنظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو رواں دواں رکھنے کے لیے ان کے روٹس پر ہی انتظامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک دوسری شاہراہوں کی طرف نہ جائے، جہاں جہاں چوکنگ پوائنٹس تھے انہیں ختم کرکے پانی کی روانی بہتر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے حوالے سے اگلے تین دن انتہائی اہم ہیں، اگر تمام افسران اور عملہ فعال رہے گا تو ہم بہتر انداز میں پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
