Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی دہری پالیسی؛ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل میں بڑا اضافہ

Now Reading:

حکومت کی دہری پالیسی؛ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل میں بڑا اضافہ
پیٹرول

پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے، حکومت نے ’ سخاوت‘ کی انتہا کرتےہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی ’ بڑی ‘ کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 5 پیسے کی کمی کردی ہے۔ جس کے بعد اس کی فی لیٹرقیمت 227 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کرتے ہوئے ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اورمٹی کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے 62 پیسے بڑھائے گئے ہیں۔ قیمتوں میں آضفے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر، جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹرہوگی۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹرقیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے خصوصی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے مل کردیگر امکانات پربھی غورکرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں ریگولیٹ کرنے کے لیے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ پی ایس اوپرہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 28 فیصد اورپیٹرول کی فروخت بھی 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر