عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کورونا پالیسیز کو پوری دنیا نے سراہا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور اینکرعمران ریاض خان کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب پر احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ چیری بلاسم اگر سچا ہے تو نکالے ریڈ وارنٹ اپنے بیٹے کا۔
انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم نے ملک کو تباہ کردیا، چیری بلاسم تم صرف بوٹ پالش کرنے والے ہو، امریکی بوٹ پالش کرتے کرتے انہوں نے ملک کو ڈبو دیا، جو مہنگائی ساڑے تین سال میں نہیں ہوئی وہ مہنگائی 3 ماہ میں ہوگئی۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے صحت انصاف کارڈ سے عوام مستفید ہوئے، کراچی کے ووٹ پر تجارت کرنے والوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے، عمران ریاض خان کی بات کریں تو انہیں اچھا نہیں لگتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو رات کو 3 بجے گرفتار کیا، ان سے حلیم عادل شیخ کی 5 گھنٹے کی تقریر برداشت نہیں ہوئی، سندھ میں ظالم حکمران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، نواز شریف کا سارا ٹبر چور ہے، عمران خان کی کورونا پالیسیز کو پوری دنیا نے سراہا، 50 سال سے اس ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا تھا عمران خان نے ڈیم بنائے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے احساس پروگرام کو دنیا بھر کے بہترین فلاحی پروگراموں میں ایک قرار دیا گیا، درخت لگانے کی مہم پر برطانوی وزیراعظم نے خود برطانیہ میں اس مہم کو چلانے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور اینکرعمران ریاض خان کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب پر احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل سے اب تک کراچی کے عوام عمران خان کی کال پر باہر نکل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم اور عمران ریاض ایک حقیقت بیان کررہے ہیں، ان صحافیوں کا قصور کیا ہے، کیا امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے سب اپنی زبانوں پر تالے لگا دیں۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ میں پوچھتا ہوں حلیم عادل شیخ کا کیا جرم ہے؟ حلیم عادل شیخ اپنا فرض نبھا رہے ہیں، 15 سالسے سندھ کو صحت، تعلیم اور سیوریج کا نظام نہیں دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انہیں جلسہ کرنے کی اجازت دی، ریلیاں اور مارچ کرنے کی اجازت دی، کیا وجہ ہے جو ہمیں پرامن احتجاج سے روکا جاتا ہے، جعلی مقدمات بنائے جاتے ہیں، ہم پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ابھرکر آئی ہے، 24 جولائی کو ہر بیلٹ پیپر پر بلے پر مہر لگی ہوگی، ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، قانون حلیم عادل شیخ اور عمران ریاض خان کو انصاف فراہم کریگا۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ ہر شخص اس وقت فوری انتخابات چاہتا ہے، جلد اپنے آگے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
