
آج ہم آپ کو بتائیں گے کس طرح آپ اپنی مشین کو صاف رکھ سکتے ہیں اور کون سی ایسی چیز ہے جس کے استعمال سے صفائی کے ساتھ جراثیم کا خاتمہ بھی ہوگا۔
واشنگ مشین صاف کرنے والی گولیاں:
یہ گولی مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے اور اگر مارکیٹ میں نہ بھی ملے تو یہ آپ کو آن لائن مل جائے گی۔
یہ گولی نہ صرف آپ کی مشین کو گہرائی سے صاف کرتی ہے بلکہ اس کے پائپ کی بھی اندر تک صاف کرتی ہے، اور مشین میں موجود جراثیم کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک گلاس میں پانی لیں اور اس میں دو گولیاں شامل کرکے مکس کرلیں پھر اس پانی کو مشین میں ڈال کر تھوڑی دیر اسے چلائیں، یا پھر واشنگ مشین میں تھوڑا پانی بھرئیں اور اس میں دو عدد کلینگ ٹیبلٹس (گولیاں) ڈال دیں اور مشین کو کچھ دیر تک چلائیں پھر پائپ کے ذریعے گندا پانی باہر نکال دیں اور اس کے بعد اس میں کپڑے دھوئیں آپ کے کپڑے اور ان پر لگے جراثیم دونوں صاف ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News