مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں چوہدری شجاعت کی پارٹی صدارت کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی پارٹی صدر اور جنرل سیکرٹری کے اختیارات ختم کر سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو ہدایات جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت کی طرف سے نئے خط کا راستہ روکنے کے لیے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
