
ملالہ یوسف زئی کے شوہرعصر ملک نے اہلیہ کی سالگرہ پر ایک انتہائی محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عصر ملک نے نوبل انعام یافتہ اہلیہ کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میری زندگی میں شامل سب سے زیادہ انٹرٹیننگ، سمجھدار اور خوبصورت شخصیت کو سالگرہ مبارک۔
ملالہ کے لیے اپنے رومانوی پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ جگہ روشن ہو جاتی ہے جہاں آپ جاتی ہیں، اور مجھے ان جگہوں کو قریب سے دیکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔
Happy Birthday to the most entertaining, thoughtful and beautiful person in my life. You light up every room you enter and I feel privileged that I get to see that up close ♥️ pic.twitter.com/GwIc1G8X9U
Advertisement— Asser Malik (@MalikAsser) July 12, 2022
ملالہ یوسف زئی نے 12 جولائی کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی تھی۔
گزشتہ برس انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شوہر عصر ملک اور اہلِ خانہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News