
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کو 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔
گوری خان صرف سپر اسٹار شاہ رخ کی بیوی کے نام سے ہی نہیں پہچانی جاتی بلکہ ان کی خود اپنی الگ شناخت بھی ہے، وہ ایک نامور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور اس فیلڈ میں ایک مقام حاصل کر چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ گوری کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نےشاہ رخ سے کہا کہ ‘میں نے ایک جگہ آپ کی بیوی کا بیان پڑھا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں آپ سے زیادہ سنجے اور عامر کی اداکاری پسند ہے’۔
اس پر سپر اسٹار نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ‘میری بیوی کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے، وہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں، بہت زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ آج سے 30 برس قبل 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News