قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے انکشاف کیا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث لوگوں نے میرے والد کو اغوا کیا۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ میرے والد کو لاہور سے بغیر وارنٹ ساہ ڈریس میں ملبوس لوگوں ہے، پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہیں بتایا گیا کہ کہاں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والد کی زندگی کو خطرہ ہے پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں، ملنے والی دھمکیوں پر چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا افسران کو خطوط بھی لکھے تھے۔
I want to ask if there is any institution in this country that can tell me where my father is or who has taken him? He was picked up from his hotel in Lahore at 3:30 am by men in civilian clothing, we have no idea where he is right now or if he is safe! #WhereIsHaleemAdil pic.twitter.com/oFim9Z7K2f
Advertisement— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) July 6, 2022
عائشہ حلیم نے کہا کہ رات دیر گئے جس طریقے سے اٹھایا گیا ہے یہ گرفتاری نہیں ہوسکتی، سادہ ڈریس کپڑوں میں ملبوث لوگوں نے والد کو اغوا کیا۔
انکا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہمارے گھر پر بھاری پولیس کو بھیج کر حراساں کیا گیا، ان پولیس موبائلز میں سی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی کی موبائز بھی شامل تھی۔
عائشہ حلیم نے مزید کہا کہ کچھ نہیں بتایا گیا کہ کس جرم میں اٹھایا گیا ہے اور کہاں رکھا گیا ہے، اگر اس ملک میں کوئی قانون موجود ہے تو بتایا جائے یہ ہوکیا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے، کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
