Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹانک، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان کی تقسیم

Now Reading:

ٹانک، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان کی تقسیم
سیلاب متاثرین

حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی چیک اور سامان کی تقسیم کردیئے گئے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے ضلع ٹانک میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان تقسیم کیا گیا ۔

سیلاب/مون سون بارشوں کے نتیجےمیں وفات پانے والے 54 افراد کے لواحیقین کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

ان میں سے پانچ امدادی چیک جو کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل، جنوبی وزیرستان، اور ٹانک میں وفات پانے والوں کے لئے تھے وہ ٹانک میں ان کے لواحقین کے حوالے کئے گئے۔

جب کہ 49 امدادی چیک سیلاب زدگان کے لواحیقین میں تقسیم کرنے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے حوالے کئے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف سامان میں 500 راشن بیگز، 200 ٹینٹ، 200 کیچن سیٹ، 200 مچھر دانیاں، 500 خفظان صحت کٹس، 200 کمبل     اور 200 ترپالیں شامل ہیں۔

اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر