Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر کی حالت انتہائی خراب ہے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

شہر کی حالت انتہائی خراب ہے، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کی حالت انتہائی خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بارش کے بعد خراب ترین صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کو گزرے سات گھنٹے ہو گئے ہے اور پورا شہر اس وقت ڈوب چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی حالت انتہائی خراب ہے، لوگوں کے گھروں تک پانی آچکا ہے اور نکاسی آب کا عملہ کہی نظر نہیں آرہا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے سے لیکر سرجانی تک کورنگی و لانڈھی سی لے کر اورنگی ٹاؤن تک دریا بہنے کے مناظر آپ دیکھ سکتے ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ نااہلی و کرپشن ہے، لوٹ مار ہے اس حکومت کی جو 14سال سے برسراقتدار ہے۔

Advertisement

انہں نے کہا کہ مسلسل 14سال سے پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہے لیکن دو سال پہلے بھی شہر اسی طرح ڈوبا تھا، گیارہ سو ارب روپے کا پیکیچ اس بارش میں بہ گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ، وسیم اختر اور مراد علی شاہ نے ایک ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کی تھی، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ لکھی ہوئی تقریرے پڑھ کر لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عملا صورتحال یہ ہے کہ بستیوں کی بستیاں ڈوب گئی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن کے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ظالموں نے اس شہر کو ڈبو دیا، یہ لوگ مزے سے پریس کانفرنس کرتے ہے، وزیر اعلیٰ نے بھی میڈیا ٹاک کرے ہوئے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو رلیف کاُکام نہیں ہوسکتا اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہو کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کریں، جماعت اسلامی اس شہر کی تعمیر و ترقی کرنے والی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر