
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے اور آگے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
In line with my commitment to the nation, the coalition government has been swift to transfer the benefit of reduction in oil prices to the masses. We will continue to provide relief as soon as we have financial cushion to do so. I believe in honest conversation with the nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے اپنے وعدے کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا ہے اور آگے بھی ایسا ہی کیا جائیگا۔
میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیاہے۔جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے. میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی مزید گنجائش پیدا ہوگی تو اس وقت بھی عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔
خیال رہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 40 روپے 54 پیسے کمی اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News