Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کرنے دینا چاہئے، احسن اقبال

Now Reading:

اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کرنے دینا چاہئے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں ان کا کام کرنے دینا چاہئے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریاست کو آئین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیا جاسکتا ہے اور سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لیے منتظم کمپین شروع کی ہے، عدلیہ اور سینیئر ججوں کے خلاف بھی مہم شروع کردیتے ہیں اور بیرون ملک بھی قومی اداروں کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عدالتیں آزادانہ طور پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مکمل طور پر آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن صحافیوں نے بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب اپنی مرضی سے کسی کی چھترول کرنا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب آئین سے بغاوت کرنا نہیں ہے اور عمران ریاض مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی مہم میں شریک تھے، انہیں لیگل طریقے سے گرفتار کیاگیاہے۔

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ 24 گھنٹے کے اندر ای سی ایل سے نکل جاتےہیں، ان کو شکایت ہوتی ہے تو 24 گھنٹے میں ریلیف مل جاتاہے جبکہ ہم سالوں سے دھکے کھارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر