
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمیں وضاحت دیں کہ یہ الیکشن شفاف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حامد نے ہماری سپورٹ کی بات اس لیے کی کیوں کہ ہم ملک میں امن و ترقی کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی بیس سیٹوں پر جیت رہے ہیں، اس وقت عوام کو پتا چل گیا ہے انکا ہمدرد کون ہے، چیف الیکشن کمشنر ہمیں وضاحت دیں کہ یہ الیکشن شفاف ہوں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جو کریں گے واضح ہو جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنا ہوگا، لوگ جان گئے ہیں دھندلی کیسے ہوتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ایکسٹرا بیلٹ پیپرز کہاں جا رہے ہیں؟ میں امید کرتی ہوں سارے ادارے نیوٹرل رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News