Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام میں اہم تبدیلی کا اعلان، کم کاردیشن اور دیگر کا احتجاج

Now Reading:

انسٹا گرام میں اہم تبدیلی کا اعلان، کم کاردیشن اور دیگر کا احتجاج
انسٹا گرام میں اہم تبدیلی کا اعلان، کم کاردیشن اور دیگر کا احتجاج

تصاویراورویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔

انسٹا گرام کی بانی کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹومارک زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی 2023 کے آخرتک اپنے استعمال کنندگان کی فیڈ میں دیے جانے والے Recommended کانٹینٹ کی مقدارکوڈبل کردے گی۔

اس وقت انسٹا گرام میں استعمال کنندگان کی فیڈ میں ظاہر ہونے والا ’ریکمینڈڈ کانٹینٹ‘ 15 فیصد ہے، اورزکر رگ اسے بڑھا کر30 فیصد کرنا چاہتے ہیں۔

انسٹا گرام کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صارفین پہلے ہی ویڈیوفوکسڈ فیڈ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کا ’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

Advertisement

انسٹاگرام کی جانب سے کچھ عرصے قبل کی گئی اس تبدیلی نے دنیا کی مشہور شخصیات کو بھی اس تصاویراورویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے خلاف احتجاج پر مجبورکردیا ہے۔

امریکی ٹی وی اسٹارکم کاردیشین اوران کی چھوٹی بہن کائلی جینرزنے انسٹاگرام کے خلاف ایک مہم کا آغازبھی کردیا ہے۔

’ انسٹاگرام کودوبارہ انسٹا گرام بناؤ‘ کے نام سے لانچ کی گئی اس مہم میں نئی انسٹا گرام فیڈ کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز

Advertisement

انسٹا گرام نے رواں سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کی سہولت کے لیےمرکزی فیڈ میں ویڈیواورتصاویردونوں کو عمودی شکل میں پیش کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا اس بابت کہنا تھا کہ ہم انسٹا گرام کو ایک ایسے مقام پرلے جارہے ہیں جہاں ویڈیوزاس کا بڑا حصہ ہوں گی۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

Advertisement

انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالووزرکھنے والی کائلی جینرزاورکم کاردیشین نے اپنی اسٹوری میں ایپ کی ویڈیو فیڈ میں اس اہم تبدیلی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ انسٹا گرام کو پہلے والا انسٹا گرام ہی بنایا جائے جس میں ویڈیوزسے زیادہ تصاویرشیئرکی جاتی تھی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسٹاگرام کوٹک ٹاک بنانے کی کوشش نہ کی جائے کیوں کہ اس پرمیں صرف اپنے دوستوں کی تصاویردیکھنا چاہتی ہوں۔

ایڈم موسیری نے گزشتہ روزاپنی ٹوئٹ میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ایپلی کیشن میں ہونے والی یہ تبدیلی اچھی نہیں، لیکن ہماری بقا کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایمان داری سے میں یہ کہوں گا کہ انسٹاگرام میں وقت کے ساتھ ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ویڈیومواد ہوگا۔ تخلیق کارانسٹا گرام کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہیں اورہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ کام یاب ہوں اور انہیں وہ سارا کریڈ ٹ ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

تاہم انسٹا گرام کے اس فیصلے نے صارفین اور ناقدین کوبرہم کردیا ہے اوردنیا بھر کی مشہورشخصیات نے انسٹا گرام کواس کی اولین شکل میں واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر