
ترک اداکار اوگور گنز کی بھارتی گانے میں انٹری دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔
شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’توتکین‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار گنز نے تانیا سنگھ کے ساتھ گانے ’وہ بیتے دن‘ کی میوزک ویڈیو میں اسکرین شیئر کر لی۔
مشہور ترک اداکار نے ٹی سیریز ہندی میوزک ویڈیو کی تشہیر کے لیے بھارت کا دورہ بھی کیا جبکہ شوٹنگ ان کے آبائی ملک ترکی میں کی گئی تھی۔
گانے کی ویڈیو میں ایک بھارتی لڑکی اور ایک ترک شخص کی محبت کی کہانی کو پیش کیا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو پریم راج سونی نے ڈائریکٹ کی ہے۔
اس گانے کے حوالے سے اداکارہ تانیہ سنگھ نے کہا کہ پاپ کلچر کو انڈسٹری میں واپس لانے کی میری خواہش اور مقصد ہے۔
دوسری جانب ریم راج سونی نے کہا کہ یہ گانا اتنا سکون بخش ہے کہ یہ یقینی طور پر ہر کسی کے دل کو چھو لے گا اور تانیہ سنگھ کے ساتھ شوٹنگ ایک متاثر کن سفر تھا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی 2022 کو ریلیز ہونے والا یہ گانا اجیت سنگھ نے کمپوز کیا ہے اور گیتانجلی سنگھ نے لکھا ہے۔
ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News