
ڈالر
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اس وقت امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے انٹربینک میں روپے کی ریکارڈ کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ایسے میں امریکی ڈالر آئے روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، گزشتہ روز بھی ایک امریکی ڈالر 229.88 روپے پر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی اور کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ، اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10،20 روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے، بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News