Advertisement
Advertisement
Advertisement

بائیڈن کا امریکی شہریوں کے اغوا کے خاتمے کیلئے پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان

Now Reading:

بائیڈن کا امریکی شہریوں کے اغوا کے خاتمے کیلئے پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کو غیر منصفانہ طور پر قید کرنے کے خلاف ایک نئے قانون کا اعلان کیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو یرغمال بنانا اور بیرون ملک غلط طریقے سے حراست میں رکھنا قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور امریکہ کی معیشت کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہے۔جو لوگ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ بین الاقوامی سیاسی نظام کی سالمیت اور امریکی شہریوں اور بیرون ملک دیگر افراد کی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

اس حکم نامے میں امریکی حکومتی ایجنسیوں کو ریاستی اور غیر ریاستی عناصر زیر حراست امریکیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوشش کے لیے پر مالی پابندیوں اور ویزا پابندیوں کو استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے، نئے اقدام کے تحت امریکی محکمہ خارجہ ہائی پروفائل حراست کے بعد ایک تفصیلی سفری انتباہ جاری کرے گا۔جس میں ان ممالک کی نشاندہی ہوگی جہاں امریکی شہریوں کو خطرہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک متن میں کہا گیا ہے کہ حکم مشتبہ اور تصدیق شدہ یرغمالی دونوں پر لاگو ہوتا ہے جس میں ایک امریکی شہری کو اغوا کیا جاتا ہے یا امریکا سے باہر رکھا جاتا ہے اور ساتھ ہی بیرون ملک کیے گئے دیگر یرغمالیوں پر بھی ہوتا ہے جن میں امریکا قومی مفاد ہے۔تاہم اگر کوئی غیر ملکی حکومت تصدیق کرتی ہے کہ اس نے کسی امریکی شہری کو حراست میں لیا ہے تو اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Advertisement

 حکم نامے میں ایجنسیوں کو یرغمال بنائے گئے یا حراست میں لیے گئے افراد کے خاندان کے افراد کے ساتھ معلومات اور انٹیلی جنس شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے، امریکی وزیر خارجہ اس اختیار کو نافذ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر