Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیاؤمی نے ایم آئی یو آئی 14 اسمارٹ فون کے فیچر میں انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

شیاؤمی نے ایم آئی یو آئی 14 اسمارٹ فون کے فیچر میں انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

شیاؤمی کا شمار اسمارٹ فون بنانے والی مقبول ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے اور یہ اپنے موبائل فونزمیں آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شیاؤمی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ایم آئی یو آئی 14 اسمارٹ فون میں نہ صرف ڈیزائینگ لینگویج تبدیل کی ہے بلکہ اس کے انٹرفیس میں بھی نئی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے جسے صارفین بڑے آب وتاب سے اس اسمارٹ فون میں دیکھ سکیں گے۔

تاہم شیاؤمی نے ایک رپورٹ میں ایم آئی یو آئی 14 میں ہونے والی تبدیلیوں کی کچھ تفصیلات جاری کی ہیں، یہ تبدیلیاں لانچ سے قبل بیٹا ورژن پر نحصار کرتی ہیں تاکہ صارفین تک بہتر فیچر سے لیس فون پہنچ سکے۔

 اس کے اندر دیکھا گیا ہے کہ ریلیز ہونے سے پہلے کے سسٹم کی ایپس کا بیٹا ورژن کیسا ہوگا اور کچھ نئے فیچر اورڈیزائنگ لینگویج جس کا بارہا ذکر کیا جارہا ہےاس میں ایک جدت پیدا کی گئی ہے۔ گیلری کومکمل طور پراورہال کیا گیا ہے کلاک اورایپ والٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ نئے آپشنز میں جو اسکرین ڈیزائن ہیں اس میں ویجیٹ پکر ہے لانچر کی سیٹنگس کو بہتر بنایا گیا ہے کہ آپ ایپس لانچ کیسے کریں گے۔ اے پی کے انسٹالر اور پرمیشن ڈائیلاگ باکس کوبھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جہاں تک بات ڈیزائن کی ہے تو صرف  ڈیزائن میں یہی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں بلکہ نئی ایپس اور فیچربھی متعارف کرائیں جائیں گے جن کے اندر ببل نوٹیفیکیشن بھی ہیں یہ ایم آئی یو آئی سیریز کے اندر ہو گےجبکہ کوال کام ایل ای  اوڈیو کی سپورٹ دی گئی ہے اینٹی فراڈ پروٹیکشن ہے اور ٹیکس ریگنیشن کے آپشنز بھی آن کئے گئے ہیں جو آپ گیلری ایپ میں دیکھ سکتے ہیں۔

ایک عام فیچر جیسے انسٹالیشن اور ان انسٹالینش کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اس بار شیاؤمی کی کوشش ہے کہ صرف فون کو ظاہری طور پرہی نہیں بلکہ اندرونی طورپراسکرین اور ڈیزائنزکو بھی تبدیل کیا جاسکے۔

کہا یہ جارہا ہے کہ اس میں کوال کام ڈریگن 8 جنریشن2  کی چپ لگائی جائی گی جبکہ اس فون کی مارکیٹ تک رسائی نومبر تک متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر