
سرگودھا میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات نہ تھم سکے، 10 دن پہلے گھر سے نکلنے والا بچہ واپس نہ آیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو سٹلائٹ ٹاؤن کا رہاشی 13 سالہ محسن موٹر سائیکل پر سوار تھا جو دس دن سے لاپتہ ہے۔
بچے کے نہ ملنے پر خاندان اور اہل علاقہ کا احتجاج جاری ہے، ماں نے روتے ہوئے حکام بالا سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ
ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کا کار کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا لڑکا موٹر سائیکل چھوڑ کر چلا گیا، لڑکے کو جلد تلاش کر لیں گے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس ہم سے تعاون نہیں کررہی، ہم کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News