پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد موجودہ حکومت کی ہار پر کہاکہ ‘الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا’۔
الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
Advertisement— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 18, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے پاکستانیو! چوکس رہنا ہے ابھی تو اور بہت سے محاز ہیں۔
ساتھ ہی نامور شاعر منیر نیازی کا شعر بھی لکھا دیا ’ ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔ میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا‘۔
میرے پیارے پاکستانیو چوکس رہنا ہے ابھی تو اور بہت سے محاز ہیں . ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھکو۔ میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔ منیر نیازی
Advertisement— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 18, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
