Advertisement
Advertisement
Advertisement

 ووٹر لسٹوں کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر عائد اعتراض ختم

Now Reading:

 ووٹر لسٹوں کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر عائد اعتراض ختم

لاہورہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات کیلئے جاری ووٹر لسٹوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو سماعت کے لئے  آج ہی مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر یاسمین کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی جبکہ لاہورہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد  کی درخواست پر گزشتہ روز مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات کیلئے جاری ووٹر لسٹیں چیلنج کررکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لاہورمیں انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹوں میں رد و بدل کر کے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے پر درخواستیں بھی دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔

Advertisement

درکواست میں کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں دوسرے حلقوں کے ووٹر کو لسٹوں میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ووٹرلسٹوں کو الیکشنزایکٹ اور رولز سے متصادم قراردے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ 25 مئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے پہلے کی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب کروانے کاحکم دیا جائے۔ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کو بھی روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر