
وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022ء سے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022ء سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔
پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا جبکہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا۔
پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اضافے سے 2016ء سے 2021ء تک کے اضافے ازخود ختم ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News