عدالتی احکامات کی بنیاد پر عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد آج دعا زہرہ کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کیس میں میزد تفتیش اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایک بار پھر نئے طریقے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دعا زہرہ کو پنجاب سے کراچی لانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت کے بعد دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لئے انہیں آج سندھ سروسز اسپتال لایا جائیگا جہاں ان کا طبی طور پر معائنہ کیا جائیگا۔
میڈکل بورڈ نے ساڑھے دس بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں دعا زہرہ کو پیش کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کیے جانے والے طبی معائنے اور اس کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 16 س 17 سال بتائی گئی تھی جس کو ان کے والد نے چیلنج کیا تھا۔
بعدازاں 25 جون کو عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ دعا زہرہ کیس میں مزید تفتیش کی جائے اور ساتھ ہی نیا میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم جاری کیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
