
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں بولنے والی اداکارہ ، میزبان اور ماڈل وینا ملک ایک بار پھر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے حق میں بول پڑیں۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’جنگ کبھی ہم نے جیتی نہیں الیکشن ہم کبھی ہارے نہیں،اس دفعہ عوام تمھارے اندر گُھس کے پھٹے گی اور الیکشن بھی جیتے گی۰۰۰انشاءاللہ‘۔
وینا ملک نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کے بعد ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے لکھا کہ ’صدرِپاکستان ۰۰۰۰عمران خان، لکھ کر خط سنبھال کر رکھنا‘ ۔
جنگ کبھی ھم نے جیتی نہیں الیکشن ھم کبھی ھارے نہیں
Advertisementاس دفعہ عوام تمھارے اندر گُھس کے پھٹے گی
اور الیکشن بھی جیتے گی۰۰۰انشاءاللہصدرِپاکستان ۰۰۰۰عمران خان✌️
لکھ کر خط سنبھال کر رکھنا ✌️
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 23, 2022
اس سے قبل وینا ملک نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام لئے بغیر انہیں مخاطب کرکے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’دو نمبر سائیکو بُڈھی بھگوڑی‘ کہہ دیا ۔
والد کی تیمارداری کا بہانہ بنا کر جیل سے مفرور سزا یافتہ مجرمہ عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ وہ پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہے
دو نمبر سائیکو بُڈھی بھگوڑی
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 29, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News