
معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن کا تقریبا ہر دوسرا فرد شکار ہے جس کی وجہ ہمارے کھانے پینے کی عادات ہیں۔
اگرگرمیوں کے موسم میں کوئی ایسا مشروب مل جائے جو سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت سے نجات دے تو یقینا آپ اسے ضرور پینا چاہیں گے۔
آئیے آپ کو ایسے مشروب کے بارے میں بتاتے ہیں جسے ہفتے میں دوبار پی کر اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
معدے کی تیزابیت ختم کرنے والی ڈرنک
اجزاء:
کھیرا ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ کٹا ہوا
انناس ۔۔۔۔۔۔ ایک کپ کٹا ہوا
اجوائن ۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ۔۔۔ آدھا لیموں کا
ناریل پانی ۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب:
تمام اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
مشروب تیار ہے۔
ہفتے میں دوبار اس کا استعمال ضرور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News